منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا سپین میں Spanish زبان کی کلاس
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سپین میں یکم اکتوبر 2010ء سے شروع ہونے والی Spanish زبان کی کلاس کامیابی سے جاری ہے، یہ اپنی نوعیت کی تیسری کلاس ہے اس سے قبل ستمبر اور جون میں 2 کلاسیں مکمل ہو چکی ہیں۔ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جاری اس کلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی اپنی تدریسی خدمات رضاکارانہ طور پر سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کلاس میں داخلے کی کوئی فیس نہیں ہے بلکہ داخلہ لینے والے حضرات کو تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے قرعہ اندازی کے ذریعے داخلہ دیا گیا۔
کلاس کے نظم ونسق کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے طلباء کو خرابی صحت کے علاوہ کسی بھی وجہ سے چھٹی کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، زبان سیکھنے کے عمل کو باقاعدہ اور آسان بنانے کے لئے ہسپانوی زبان کی مشہور زمانہ کتاب Espanol 2000 کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ تمام سٹوڈنٹس کے پاس موجود ہے، کلاس میں بلیک بورڈکی بجائے پروجیکٹر اور کمپیوٹر استعمال کیا جاتا ہے جو کہ منہاج القرآن بارسلونا کی تنظیم کی طرف سے کلاس کو دیا گیا ہے۔کلاس کے آخری پندرہ منٹ اصلاح احوال اور معلومات عامہ (جنرل نالج) کے حصول کے لئے صرف کئے جاتے ہیں۔ کلاس سے فارغ ہونے والے طلباء کے مطابق انہوں نے دیگر جگہوں (کلاسوں) کی نسبت منہاج لائبریری میں ہونے والی اس کلاس کو بہت آسان محسوس کیا ہے کیونکہ یہاں ان کو اپنی زبان ( اردو پنجابی) میں سمجھایاجاتا ہے۔
رپورٹ: محمد نوید اندلسی
تبصرہ